: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،19جولائی(ایجنسی) سن 1961 کی رومانی ڈرامہ فلم 'ہماری یاد آئے گی' کے نغمات کو اپنی مدھر آواز دے کر یادگار بنانے والی عظیم گلوکارہ مبارک بیگم کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا. وہ 80 سال کی تھیں. ان کے خاندان کے ایک رکن نے کہا، 'مبارک بیگم اب ہمارے درمیان نہیں
رہیں. ان کا جوگیشوری میں ان کی رہائش گاہ میں رات ساڑھے نو بجے انتقال ہو گیا. وہ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں. 'خاص طور پر 1950 سے 1970 کی دہائیوں میں ہندی فلموں کے کئی گیتوں اور غزلوں میں اپنی آواز کا جادو بکھیرنے والی بیگم کی صحت کافی دن سے ٹھیک نہیں چل رہی تھی- انہوں نے 1949 میں ریلیز ہوئی فلم 'آئے' کے ساتھ گانے میں اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی جس میں انہوں نے ایک گیت 'موہے آنے لگی انگڑائی آجا آجا' اور سر ملکہ لتا منگیشکر کے ساتھ 'آؤ چلیں سخی وہاں' گیت گایا.